دنیا بھر میں بہہنگ کے پودے کا استعمال دوا سازی میں ہوتا ہے۔ بالخصوص پین کلرز کے لئے یہ بہت ہی فائدہ مند ہے۔ حالانکہ بہہنگ کا نام سے ہی لوگ تصور ذہن میں لاتے ہیں کہ یہ ایک غلط قسم کا مشروب ہے، پاکستان میں اس کا استعمال ممنوع ہے۔ جدید دور کی ترقی کے ساتھ اس کو مختلف اشیا کو بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کے پودے کو کپڑا اور بیگ بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جوکہ بہت مہنگے بِکتے ہیں۔پاکستان میں چونکہ کپاس کی پیداوار کمی کا شکار ہے اس لئے ایسی صورتحال میں بھہہنگ جو کہ خود رو پودا ہے اور اسکی چھال سے کپڑا بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے 20 ٪ بہہنگ اور 80 فیصد فائبر سے تیار کیا گیا یہ کپڑا بہت مضبوط ہے۔ اس سے پاکستان میں کپاس کی ناکافی پیداوار سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں اُن میں کافی حد تک کمی ہو جائے گی۔
پاکستان کی ٹیکسٹائیل انڈسٹری کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے اس بات پر غور کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں یہ ادویات ساز، دھاگہ سازی میں استعمال ہو رہی ہے۔ کیونکہ یہ ایک خود رو پودا ہے تو اس کو اُگانے کے لئے کسی خاص قسم کے ماحول کی ضرورت نہیں۔