زمین کی اب تک کی گہرائی روس کے ایک جزیرہ میں موجود ساڑھے سات میل گہرے گڑھے کی صورت میں موجود ہے۔ جوکہ کولا میںبور میں موجود ہے جس کو کولابور ہول کہا جاتا ہے۔ یہ گڑھا سمندر کی اب تک کی معلوم گہرائی سے بھی زیادہ گہرا ہے۔ زمین کی گہرائی جاننے کے لئے اس کی کھدائی 1970میں شروع کی گئی تھی۔اور اس گہرائی سےاب تک تین اہم دریافتیں کی جا چکی ہیں۔
سائنسدانوں کے خیال کے مطابق زمین کی گہرائی میں زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے تمام مادے مائع حالت میں موجود ہوں گے۔ اور ان میں ایک تہہ بسالٹ کی بھی موجود ہے۔ لیکن زمین کی تہہ میں بسالٹ نامی تہہ موجود ہی نہیں تھی ممکن ہے کہ یہ زمین میں زیادہ گہرائی میں موجود ہو۔
عموماً پانی زمین کی اوپری تہہ میں موجود ہوتا ہے جو کہ تھوڑی سے گہرائی کے بعد نکل آتا ہے۔