حکومت نے الیکشن کمیشن سے انوکھا مطالبہ کر دیا۔ الیکشن کمیشن اور حکومت میں تکرار۔
حکومت نے الیکشن کمیشن سے انوکھا مطالبہ کر دیا۔ الیکشن کمیشن اور حکومت میں تکرار۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حالیہ ہونے والے سینیٹ کے الیکشن نے پورے پاکستان میں عدم استحکام کا ماحول پیدا کر دیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوال اُٹھایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مورخہ 5 مارچ 2021 کو وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بیانیہ جاری کیا، جس پر انہوں نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
گل صاحب کا کہنا تھا کہ جس الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے الیکشن میں رات کے پچھلے پہر اقدامات کئے تھے اور پورے پنجاب کو سر پر اُٹھا لیا تھا، اسی طرح الیکشن کمیشن کو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ایک رات پہلے کی ویڈیو پر بھی ایکشن لینا چاہئے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن یہ عمل کرتی تو یقین کرے کہ آئین، الیکشن کمیشن اور جمہوریت پہلے سے زیادہ مظبوط ہوتی اور پاکستان خوشحالی کی طرف جاتا۔