مورخہ 6 مارچ ہفتہ کی رات کو موسم نے اچانک انگرائی لی اور پنجاب کے علاقوں میں رات کے پچھلے پہر بوندا باندی اور بارش کا آغاز ہوا۔
مورخہ 6 مارچ ہفتہ کی رات کو موسم نے اچانک انگرائی لی اور پنجاب کے علاقوں میں رات کے پچھلے پہر بوندا باندی اور بارش کا آغاز ہوا۔
تفصیلات کے مطابق، تاذہ تریں صورت حال کے پیش نظر صوبہ پنجاب کے شہر لاہور اور اس کے گردنواح میں ہفتہ کی رات سے بارش کا سلسہ شروع ہوا ہے۔ جس میں قصور، شیخوپورہ اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب شامل ہے۔ جبکہ بارش کا سلسہ وقفہ قفہ سے جاری رہنے کا امکان ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، صوبہ کے بیشتر بلائی اور وسطی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا، جبکہ راولپنڈی، چکوال، جہلم، اٹک، گجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ہریپور، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور میں تیز بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ صوبہ بلوچستان میں بھی خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔