نظام شمسی میں آٹھ سیارے ہیں جن میں چار راکی سیارے اور چار گیسی سیارے ہیں۔ جن میں مرکری، وینس، زمین، مریخ، مشتری، یورنس اور نیپچون شامل ہیں۔ مرکری سورج کے قریب ہونے کے باوجود گرم ترین سیاروں میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ وینس پہلے نمبر پر ہے۔ جس کو زمین کا جڑواں سیارہ کہا جاتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق آج سے کڑوروں سال پہلے وینس پر بھی زمین کی طرح ہی سمندر، پہاڑ اور جنگلات موجود تھے۔ وینس کانام رومنز نے خوبصورتی کی دیوی کے نام پر رکھا تھا۔ نظام شمسی کا یہ سیارہ دوسرے سیاروں کی نسبت اُلٹے رُخ پر گھومتا ہے ۔ جیسے کہ باقی سیارے اینٹی کلاک کی طرح گھومتے ہیں اور وینس کلاک کی طرح گھومتا ہے اس وجہ سے وینس میں سورج مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع ہوتا ہے۔
وینس کاربن ڈائی آکسائیڈ گیسز کی وجہ سے نظام شمسی کا گرم ترین سیارہ ہے۔ اسکا درجہ حرارت 462 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔