یونیورسٹی اف لاہور میں لڑکے اور لڑکی کی شرمناک حرکت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔
یونیورسٹی اف لاہور میں لڑکے اور لڑکی کی شرمناک حرکت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔
حالیہ یونیورسٹی آف لاہور کے لڑکے اور لڑکی کی سب کے سامنے شرمناک حرکت نے پورے پاکستان میں لوگوں کو پھر سے متحرک کر دیا ہیں۔
اصل میں لڑکے نے لڑکی کو سب کے سامنے پروپوز کیا، جس کی ویڈیو بنی اور پھر وہ ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر انتظامیہ نے بھی فورا عمل کرتے ہوئے اس لڑکے اور لڑکی کا یونیورسٹی میں داخلہ منع کر دیا ہے۔
مگر قابل غور بات ہے یہ ہے کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی اچانک غیرت کیسے جاگ گئی؟ جب وہاں پر لڑکیاں ہاف سکرٹ اور شارٹ شرٹ پہن کر فٹ بال کھیل رہی ہوتی ہیں اور لڑکوں کا اردگرد ہجوم ہوتا ہیں، اس وقت انتظامیہ کہاں ہوتی ہے؟
جس وقت لڑکیاں مختصر اور تنگ لباس پہن کر میوزکل نائٹ میں شرکت کرتی ہیں اور لڑکیاں لڑکے اکٹھے رات کے وقت میوزک انجوائے کرتے ہیں، تو اس وقت کہاں ہوتی ہے یونیورسٹی کی انتظامیہ؟
جس وقت گروپ سڈی کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ آپس میں گروپ سڈی کرے، جس سے ان میں ایک تعلق قائم ہوتا ہے، تو اس وقت کہاں ہوتی ہے یونیورسٹی کی انتظامیہ؟