صدر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا COVID-19 کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ ٹویٹر پر عارف علوی نے پوسٹ لگائی کہ انہوں نے COVID-19 کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تمام متاثرین پر رحم کرے۔

صدر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے 15 مارچ کو ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کے دوران پہلی اینٹی covid ڈوذ لگوائی جب پورے ملک میں بزرگ افراد کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر اور ان کی اہلیہ نے اسلام آباد میں ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں اینٹی کوویڈ ویکسین لگائی گئی۔
صدر کے علاوہ وزیر دفاع پرویز خٹک کا بھی کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹویٹر پر پیغام دیا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 20 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کا بھی کورونا مثبت آیا تھا۔ تاہم، ایس اے پی ایم ڈاکٹر فیصل سلطان نے کل کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کوویڈ 19 سے مستقل بحال ہو چکے ہیں اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا کام دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔