بورڈ کے امتحانات پھر سے ملتوی، اہم پیش رفت

    اعتماد نیوز: اپریل 3، 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ایک ٹرینڈ سب سے اوپر چل رہا ہے، جس میں یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بورڈ کے امتحانات کو ملتوی کیا جائے۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، اس ٹرینڈ کو استعمال کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کے بچوں نے یہ مطالبہ کرنا شروع کیا ہے کہ بورڈ کے تمام امتحانات کو فوری طور پر ملتوی کیا جائے۔ اس مطالبہ کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے، یہ بتایا گیا کہ موجودہ کرونا کی بگھڑتی صورتحال کے پیش نظر امتحانات منعقد کروانا دانشوری نہیں ہوگی۔

     

     

    Advertisement

    کچھ طالب علموں کا کہنا ہے کہ صحت ہماری پہلی ضرورت ہے، اس لئے حفظان صحت پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا اجتماع کرونا کی موجودہ صورت حال کو اور بگاڑ سکتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ حکومت کی طرف سے ابھی تک اس بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی کہ امتحانات کے بارے میں کیا حکمت عملی اپنائی گئی ہے؟ اور کیا حکومت مناسب انتظامات کرتے ہوئے، ایس او پیز پر عمل کروا کے امتحانات لے گی یا پھر امتحانات کو عارضی طور پر پھر ملتوی کیا جائے گا؟

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ موجودہ کرونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہیں، جبکہ صوبہ پنجاب میں شادی ہال سمیت مختلف اجمتاعی جگہوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

     

     

    Advertisement