اعتماد نیوز: پاکستان کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے سو شل میڈیا پر چاند کے نظر آنے اور پہلا روزہ کس دن ہوگا، اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔
اعتماد نیوز: پاکستان کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے سو شل میڈیا پر چاند کے نظر آنے اور پہلا روزہ کس دن ہوگا، اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وزارت سائنس نے کہا ہے کہ 1442 ہجری میں رمضان کا چاند 13 اپریل 2021 کی شام کو دیکھا جائے گا۔ جبکہ پہلا روزہ 14 اپریل 2021 کو متوقع ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ جب سے وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کی نشسست چوہدری فواد نے سنبھالی ہے تب سے ہی کچھ تنازعات کھڑے ہونا شروع ہوئے، جس میں ایک تنازع ٹیکنالوجی کے ذریعے چاند کو دیکھنا بھی ہے۔
کیونکہ مختلف مذہبی علماء اکرام کا کہنا ہے کہ چاند کا آنکھ سے دیکھنا لازمی ہے، جبکہ مشینی طریقے سے دیکھے جانے والا چاند قابل قبول نہیں ہے۔
اس سے پہلے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد کا یہ بھی کہنا تھا کہ روایت حلال کمیٹی، جو چاند دیکھتی ہیں، اس کو ختم کر کے یہ کام وزارت سائنس کو دینا چاہئے، کیونکہ ان کے پاس جدید اور مصدقا آلات ہے۔ جن سے چاند کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔