اعتماد نیوز، لاہور: 3 اپریل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وزیر قانون راجہ بشارت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں خوشی کی خبر دی۔
اعتماد نیوز، لاہور: 3 اپریل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وزیر قانون راجہ بشارت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں خوشی کی خبر دی۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت نے اردو کا ایک کالم شئیر کیا، جس کا عنوان تھا کہ راجہ بشارت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے خد وکیل ہے۔
جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے خد بھی بتایا کہ وہ سرکاری ملازمین کے تمام قسم کی قانونی کاروائی پوری کر رہے ہیں تاکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے تمام قسم کے جائز حقوق پورے کئے جائینگے۔
بشارت کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں خد اعلان کرینگے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملازمین سے درخواست کی کہ جو ملازمین احتجاج کر رہے ہیں وہ 6 اپریل کو ہونے والے دھرنے کو ملتوی کر دے تاکہ عوام کے لئے کسی قسم کی دشوری پیدا نا ہو۔ کیونکہ احتجاج اور دھرنا کی وجہ سے پورا لاہور بند ہو کر رہ جاتا ہے۔