اعتماد نیوز، کراچی: 3 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی کے استعفے نا دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 5 اپریل کو بُلایا ہے، جس میں اسمبلی سے استعفے دینے کے بارے میں پیپلز پارٹی کے کئے جانے والے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔
جبکہ بلاول نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کو بھی پیپلز پارٹی کی فتح کو منانا چاہئے، جو انہوں نے سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن لیڈر کی صورت میں حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید نواز لیگ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ کو برداشت کی سیاست کرنی چاہئے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ اسمبلی استعفے دئے جائے۔