جہانگیر ترین اور آصف زرداری، نیا کٹھ جوڑ بننے کو تیار، اہم انکشاف سامنے آگئے۔

    اعتماد نیوز، کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن جہانگیر ترین کی صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی خبر وائرل۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے ولے ہے۔

     

     

    Advertisement

    شہلا رضا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر یہ انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات ہوئی ہے اور اگلے ہفتے وہ سابقہ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ ’جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔

     

     

    Advertisement

    اس صورت حال پر بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہ سب پروپیگنڈا کر رہا ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے اور نا ہی وہ تحریک انصاف کو چھوڑ رہے ہیں۔