سکول پھر سے بند، وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا، امتحانات کے بارے میں اہم اعلان۔

    اعتماد نیوز، لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ سے سکولوں کوکھلونے اور امتحانات کے بارے میں فیصلوں سے آگاہ کیا۔

     

     

    Advertisement

    تمام سرکاری اور نجی سکولز 1 سے لیکر 8 تک کلاسز کے لئے عید الفطر تک بند رہینگے۔ جن اضلاع میں بند رہینگے، ان میں لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور شیخوپورہ شامل ہیں۔ جبکہ اس فیصلہ پر 2 ہفتے بعد پھر سے نظر ثانی کی جائے گی۔

     

     

    Advertisement

    اس کے بعد 9 سے لیکر 12 تک جماعت کی کلاسز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مراد صاحب کا کہنا تھا کہ ان کی کلاسز 19 اپریل سے شروع کی جائینگی۔ جبکہ یہ کلاسز صرف پیر اور بدھ کو ہونگی۔ لاہور، راولپنڈی، گجرات، گجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، شیخوپورہ کے سکولز شامل ہونگے۔

     

     

    Advertisement

    وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس نے مزید بتایا کہ تمام کلاسز کے امتحانات بمشول نویں سے بارویں جماعت اور اے اور او لیول اپنے وقت پر ہونگے۔

     

     

    Advertisement