ڈاکٹر محمد شرافت علی نے خون بڑھانے والے پھلوں کے متعلق بتایا کہ جتنے بھی سُرخ رنگ کے پھل ہیں ان کے استعمال سے جسم میں خون کی کمی پوری ہوتی ہے۔ سرُخ رنگ کے پھل خون بناتے ہیں جیسے کہ سیب، انار، گاجر اور چقندر یہ تمام پھل اللہ تعالیٰ کی طرف سے جانداروں کے لئے انعام ہے۔ جن لوگوں کو خون کی کمی ہو وہ سرخ رنگ کی پھل اور سبزیاں کثرت سے استعمال کریں۔
جن لوگوں کو کھانسی ہو خواہ کتنی ہی پرانی کھانسی ہو 10 گرام چھوہارے 10 بادام لے کر پیس لیں اور ان کے پاؤڈر کو دو کپ پانی میں شامل کر کے ایک بڑا چمچ ہلدی اور 2 بڑے چمچ گُڑ بھی ملا لیں۔ اس پانی کو اتنا پکائیں کہ وہ ایک کپ رہ جائے۔ اس آمیزے کو ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام میں اچھی طرح چبا کر کھائیں ہر طرح کی کھانسی سے شفا ملے گی۔ ایک ہفتے کے استعمال سے واضع فرق نظر آئے گا۔
بخار یا ٹائیفائڈ کی حالت میں ایک گلاس دودھ میں ہلدی، سونف، سبز الائچی، دار چینی، ان تمام اجزاء کے دو چمچ ایک گلاس دودھ میں شامل کر کے خوب پکائیں کے آدھے سے زیادہ گلاس دودھ رہ جائے۔ صبح، دوپہر اور شام کو کھانے کے بعد استعمال کرنا نفع بخش ہے۔