اعتماد نیوز، اسلام آباد: وزیر برائے خزانہ، زرمبادلہ، انڈسٹری اینڈ پروڈیکشن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملک کی معاشی حالت پر بات کرتے ہوئے خوشی کی خبریں سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت رواں سال پہلے سالوں کی نسبت زیادہ تیزی سے بڑھے گی۔ جبکہ اگلے مال سال کے آغاز سے ملک کے گروتھ ریٹ پر پوری توجہ رکھی جائے گی، اس طرح گروتھ ریٹ کو 4 فیصد سے بھی بڑھانے کی کوشش کی جائے گی اور اس گروتھ ریٹ کو مستقل رکھنے کے لئے بھی تمام طریقے کار بروئے کار لائے جائینگے تاکہ ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جائے۔