فواد چوہدری ڈسکہ الیکشن میں شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی پارٹی کو سُنا دی، نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا۔

    اعتماد نیوز، سیالکوٹ: حالیہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نواز نے پھر سے فتح حاصل کی اور پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

     

     

    Advertisement

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اس شکست کے بعد میدان میں آئے اور بتایا کہ پاکستان میں جمہوریت کی امید صرف اور صرف عمران خان ہے، ان کے مقابلے میں کوئی سیاسی قد کا کاٹھ کا لیڈر نہیں ہے۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ بلاول اور مریم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہوگا۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ اپنی ہی پارٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوگی کیونکہ اس ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے منسلک ہے۔

     

     

    Advertisement

    ان کے ان بیانیہ سے یوں لگ رہا ہے، جیسے وہ اپنی ناکامی کو تسلیم کرنے سے پرہیز کر رہے ہیں۔ اور انہیں شاید اس بات کا بھی اندازا ہو گیا ہے کہ ان کی ناکامی کی وجہ ان کی اپنی ہی جماعت کی پالیسیز ہیں۔

     

     

    Advertisement