خشک، کھردرے بال جو کہ آج کل عام مسئلہ ہیں۔ جن کی وجہ صرف صابن شیمپو اور ماحول ہیں۔ بالوں کی اچھی صحت کے لیے سب سے پہلے شیمپو ایسا ہو جو کہ بالوں کے لئے اچھا ہو اور بالوں کے مطابق استعمال کریں۔ کچھ شیمپو روزانہ استعمال کئے جا سکتے ہیں اور کچھ بالخصوص ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ استعمال کئے جا سکتے ہیں کیونکہ ایسے شیمپو ہمارے سر کی گہرائی سے صفائی کے ساتھ ساتھ بالوں کی نمی کو بھی نکال دیتے ہیں۔
اس لئےاپنے بالوں کی ساخت کے لحاظ سے شیمپو منتخب کریں۔ بعض اوقات لوگ شیمپو کا استعمال زیادہ کرتے ہیں اور پانی یا بہت ٹھنڈا یا بہت گرم استعمال کر لیتے ہیں جو کہ بالوں کے لئے بہت نقصان دہ ہے بالوں کے لئے تازہ پانی استعمال کرنا چاہیے اور کوئی بھی شیمپو ہو ہفتے میں دو مرتبہ یا زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ استعمال کرنا چاہیے۔
کنڈیشنر بالوں کے لئے بہت اہم ہیں یہ بالوں کی نمی کو واپس لاتے ہیں۔ کنڈیشنر بھی دو طرح کے ہوتے ہیں ایک عام استعمال کے لئے دوسرے کسی خاص مقصد کے لئے جیسے کے روکھے بالوں کو نرم کرنے کے لئے جو کہ ہمارے بالوں کو نمی دیتا ہے اس کے علاوہ تیسری قسم کے کنڈیشنر وہ ہیں جن کو لگا کر بالوں کو دھویا نہیں جاتا بلکہ لگا رہنے دیا جاتا ہے۔ جس سے بال زیادہ دیر تک نم اور آئلی رہتے ہیں۔