اعتماد نیوز، اسلام آباد: حکومت کی طرف سے پھر کابینہ میں تبدیلی سامنے آگئی ہیں، جس میں وزیر خزانہ کی بھی تبدیلی شامل ہیں۔
اعتماد نیوز، اسلام آباد: حکومت کی طرف سے پھر کابینہ میں تبدیلی سامنے آگئی ہیں، جس میں وزیر خزانہ کی بھی تبدیلی شامل ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسن چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کے لئے دستخط کر دیئے ہیں۔ جس کے بعد، ملک کے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کو تعینات کر دیا گیا ہیں۔
جبکہ وزارت اطلاعات شبلی فراز سے لے کر فواد چوہدری کو سونپ دی گئی، اسی طرح وزارت سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کو سونپ دی گئی ہیں۔
حماد اظہر سے وزارت اندسٹری اور خزانہ لے کر انہیں وزارت انرجی دے دی گئی ہیں، جبکہ وزارت خزانہ شوکت ترین کو سونپ دی گئی ہیں۔
مخدوم خسرو بختیار سے وزارت اکنامک افئیر لے کر انہیں انڈسٹری اور پروڈیکشن دے دی گئی ہیں۔ جبکہ عمر ایوب خان سے پاور اور پٹرولیم کی وزارتیں لے کر انہیں اکنامک افئیر کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں۔
اس تبدیلی پر، فواد حسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں جو منصوبے شروع کئے تھے ان کی تکمیل کے لئے شبلی فراز سے رابطہ میں رہینگے۔