موجودہ حکومت کی مہنگائی کی ناکام پالیسی نے ہر پاکستانی کو متاثر کر کے رکھ دیا ہے۔ بات صرف مہنگائی پر ختم نہیں ہوتی بلکہ اس سے بھی آگے جاتی ہے، جس میں حکومت کی ناکام انتظامیہ کی وجہ سے چینی اور آٹا مافیا اتنا سرگرم ہو گیا ہے کہ عوام پیسے لے کر ہاتھوں میں دربدر ذلیل ہورہی ہیں۔
اسی صورت حال کے پیش نظر، مسلم لیگ نواز کی نائب صدرد مریم نواز صاحبہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر لوگوں کی بے بسی کی تصویر شئیر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی ایک لمبی قطار لگی ہوئی ہیں، جس میں بچے، نوجوان، عورتیں اور بوڑھے شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اس طرح چینی کی لئے قطاروں میں لگنا، حکومت کے منہ پر کبھی نا ختم ہونے والا داغ ہیں۔ جببکہ جو بھی چینی خرید رہا ہے کہ اس کے انگھوٹے پر نا مٹنے والی سیاہی سی نشان لگا دیا جاتا ہے۔