ٹویٹر نے جمعہ کے روز کہا کہ ہزاروں صارفین کے ٹویٹر میں دشواریوں کی اطلاع آنے کے بعد وہ مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہا ہے۔
ٹویٹر نے جمعہ کے روز کہا کہ ہزاروں صارفین کے ٹویٹر میں دشواریوں کی اطلاع آنے کے بعد وہ مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہا ہے۔
کمپنی نے ایک ٹویٹ میں کہا، “ہم مسئلے کو ٹھیک کرنے پر کام کر رہے ہیں اور آپ جلد ہی ٹائم لائن پر واپس آجائیں گے، ہم جانتے ہیں آپ میں سے کچھ کے ٹویٹس لوڈ نہیں ہو رہے ہیں۔
جمعہ کے روز قریب 40000 صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں مسائل کی اطلاع دی۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق گزشتہ ماہ مائکرو بلاگنگ سائٹ پر 18000 کے قریب صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور متعدد صارفین نے ٹویٹر پر “#ٹویٹر ڈاون” ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اس مسئلے کی شکایت بھی کی تھی۔