جہانگیر ترین کے قریبی دوست ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے یہ بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ملاقات جہانگیر ترین کے حامی گروپ سے جلد متوقع ہیں۔
جہانگیر ترین کے قریبی دوست ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے یہ بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ملاقات جہانگیر ترین کے حامی گروپ سے جلد متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق، جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کے سوا کسی بھی حکومتی کمیٹی سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی کہ جہانگیر ترین گروپ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا تاہم ابھی تک وقت اور تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وہ وفد کے ہمراہ عمران خان صاحب سے ملے گے اور جہانگیر ترین کے بارے میں تمام معملات کے کو وزیراعظم کے گوش گزار کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہے کہ اس ملاقات کے سے بہتری ہوگی اور وزیراعظم عمران خان کو جب حقیقت بتائے گے تو وہ اس پر ضرور عمل کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بتائینگے کہ وزیراعظم کے ارد گرد کچھ لوگ ان کے اعتما کا غلط فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔
ریاض صاحب کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں چاہتے کہ جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات ختم ہو، انکا بس یہ مطالبہ ہے کہ جہانگیر کے خلاف کاروائی کسی کی کہنے پر نا ہو بلکہ حقائق پر مبنی ہو۔