آخر مریم نوز نے بتا ہی دیا کہ شہباز شریف کا جرم کیا تھا، بات نکل ہی آئی۔

    آج بروز جمعرات کو شہباز شریف کی ضمانت کے لئے دی گئی درخواست کو نمٹا ہی دیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    اس درخواست کا پہلے فیصلہ 13 اپریل کو کیا گیا، جو کہ 14 اپریل کو سُنایا گیا، جس میں بنچ میں موجود 2 ججز میں سے ایک نے ضمانت کی درخواست کو منظور کرنے کا کہا اور دوسرے نے مسترد کرنے کا کہا تھا۔

     

     

    Advertisement

    جس پر معاملہ ریفری بنچ کو منتقل کر دیا گیا، جس کا فیصلہ یہ آیا کہ شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔

     

     

    Advertisement

    اس صورت حال پر بات کرتے ہوئے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ آخر کر شہباز شریف سرخرو ہو ہی گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص 10 سال جہاں نا اںصافی ہوتی، وہاں فوراً پہنچ جاتا تھا، اُسے اتنے عرصے بعد انصاف مل ہی گیا۔

     

     

    Advertisement

    شہباز شریف کے جرم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جتنی بار بھی شہباز شریف کو اندر کیا گیا، ان کا جرم بس یہی تھا کہ ان انہوں نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے وفا کی۔

     

     

    Advertisement

    مریم نواز نے مزید حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو جھوٹے مقدمات بنا کر آپ خدمت کے نشانات نہیں مٹا سکتے۔

     

     

    Advertisement