ہربلسٹ علی سلیمان نے پھٹی ایڑیوں کا بہت آسان علاج بتایا ہے وہ یہ ہے کہ ایک عدد شلجم کے ٹکڑے کر کے تین لیٹر پانی میں پکائیں اور اس کو اتنا پکائیں کہ شلجم اچھی طرح گَل جائے۔
ہربلسٹ علی سلیمان نے پھٹی ایڑیوں کا بہت آسان علاج بتایا ہے وہ یہ ہے کہ ایک عدد شلجم کے ٹکڑے کر کے تین لیٹر پانی میں پکائیں اور اس کو اتنا پکائیں کہ شلجم اچھی طرح گَل جائے۔
جب شلجم اچھی طرح گَل جائے تو اس ہی پانی میں تین چمچ نمک ملائیں اور پھر اس پانی کو مزید ہلکا سا گرم کر یں اور پھر اس پانی کو گرم کرنے کے بعد اس میں پندرہ سے بیس منٹ تک پاؤں ڈبو کر رکھیں۔
پندرہ سے بیس منٹ بعد پاؤں خشک کر کے پاؤں پر پٹرولیم جیلی لگایں اور پھر جرابیں پہن کر سو جائیں۔
یہ عمل مسلسل ایک ہفتہ کرنے سے ایڑیاں بالکل نرم و ملائم ہو جائیں گی، اور اس سے پھٹی ہوئی ایڑیوں کو بھی مکمل اَفاقہ ہوگا۔