کرونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر، پاکستان میں بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے وزیراعظم کو نئی تجویزات پیش کی، جس کو باقاعدہ طور پر ملک میں نافذ کر دیا گیا ہیں۔
کرونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر، پاکستان میں بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے وزیراعظم کو نئی تجویزات پیش کی، جس کو باقاعدہ طور پر ملک میں نافذ کر دیا گیا ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے مورخہ 23 اپریل 2021 کو ایک مراسلہ جاری کیا، جس میں انہوں نے کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، ہدایات جاری کی۔ ان ہدایات کا اطلاق 17 مئی تک رہے گا جبکہ 11 مئی کو پھر اس بارے میں اجلاس ہوگا۔
سب سے پہلے یہ کہا گیا ہے کہ جن شہروں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہیں وہاں پر تمام سکول بند ہونگے۔ 2) تمام قسم کی کمرشل سرگرمیوں پر شام 6 بجے سے صبح سہری تک مکمل پابندی ہو گی ما سوائے اشیاء ضرورت کی دکانوں کے۔
3) ملک میں سیکشن 144 کا نفاذ ہوگا جبکہ ہفتہ میں 2 دن دکانیں بند ہونگی، جبکہ دنوں کا انتخاب ضلعی سطح پر ہوگا۔ تاہم اشیاء خردونوش کی دکانیں کُھلی رہینگی۔ 4) تمام ریسٹورنٹ پر باہر اور اندر بیٹھ کر کھانے پر مکمل پابندی ہوگی تاہم کھانا لے کر جانے کی اجازت ہوگی۔
5) ملک میں تما انڈور جم بند ہونگے۔ 6) تمام سرکاری و نجی دفاتر کی ٹائمنگ 9 سے 2 بجے تک ہوگی۔ 7) تمام نجی و سرکاری دفتروں میں 50 فیصد سٹاف کو یقینی بنایا جائیگا۔