شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب ایک جگہ بیان دے رہے تھے کہ وہاں ایک دلچسپ واقع پیش آگیا۔
شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب ایک جگہ بیان دے رہے تھے کہ وہاں ایک دلچسپ واقع پیش آگیا۔
تفصیلات کے مطابق، وہ اپنی سادگی کے بارے میں بتا رہے ہیں تھے اور اس حوالے سے مثال دینے کے لئے وہ کہہ رہے تھے کہ اگر ان کا واش روم دیکھا جائے تو اس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نا اس میں کوئی شیمپو ہے، نا کوئی کنڈیشنر، نا کوئی کریم، نا کوئی لوشن وغیرہ کچھ بھی ایسا نہیں۔
ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے واش روم میں بس ایک شاور اور صابن پڑا ہوا ہے۔
جبکہ اس بات پر پاس بیٹھے ایک مرید نے پنجابی میں کہا کہ “چمک تے فیر وی تسی سب تو زیادہ رے ہو” یعنی کے اس کے باوجود بھی آپ سب سے زیادہ چمک رہے ہیں۔
جس پر ڈاکٹر صاحب مسکرا اُٹھے اور پورا پنڈال میں ہنسی کی لہر دوڑ پڑی۔
جبکہ اکثر تنقید نگار ان پر تنقید کرتے ہیں کہ وہ کافی آرام پرست ہیں اس لئے روزے بھی وہ کینڈا جیسے ٹھنڈے ملک میں رکھتے ہیں۔