احسن اقبال جو کہ مسلم لیگ نواز کے اہم رکن ہے اور سابقہ حکومت میں وزیر برائے داخلہ اور منصوبہ بندی اور ریفارمز بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے آج 2017 کا مشہور خبر رساں ادارے بلوم برگ کا نیوز آرٹیکل شئیر کیا، جو کہ پاکستان میں ہونے والی معشی ترقی کے بارے میں ہیں۔
آرٹیکل 7 فروری 2017 کو بلوم برگ کی طرف سے شائع کیا گیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہیں۔ آرٹیکل ک مطابق، پاکستان میں غربت کم ہونے لگی تھی، اور گروتھ ریٹ بڑھ رہا ہیں اور پاکستان میں موجود ذخائر میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا تھا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دُنیا 2017 میں اس طرح پاکستان کی معیشت کو دیکھ رہی تھی اور پھر ایک جعلی آپریشن مسلم لیگ نواز کی کامیابیوں کے خلاف کیا گیا اور ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عوام کو سمجھ آگیا ہو گا کہ ملک کے ساتھ آخر کیا کیا گیا ہیں۔