جیگوار جنگل کا اصلی ادشاہ ہے۔ یہ براعظم جنوبی امریکہ اور شمالی امریکہ کے چند ممالک میں پایا جاتا ہے۔ ان کی رہائش خاص قسم کے پانی والے جنگلات میں ہوتی ہے۔ جیگوار زیادہ تر پانی میں اپنا شکار پکڑتا ہے۔ جیگوار کے جسم پر موجود بے شمار دھبے اسے جھاڑیوں میں چھپنے میں مدد کرتے ہیں۔ کالے رنگ کا جیگوار بھی ہوتا ہے۔ لیکن اس رنگ کے جیگوار بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔
جیگوار انتہائی زبردست شکاری ہوتا ہے۔ یہ سب سے زیادہ پانی میں گھس کر شکار پکڑنے والا جانور ہوتا ہے۔ اس کے جبڑے میں شیر، چیتے ٹائیگر میں سے سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ نوجوان گائے کو پانی میں گردن سے پکڑ کر کھینچ کر باہر لے جا سکتا ہے۔ جیگوار بندروں، پرندوں اسدہوں اور سانپوں کو بھی پکڑ لیتا ہے۔ یہ زیادہ تر رات کو شکار کرتا ہے۔