وزیراعظم عمران خان کے ہاؤسنگ ویژن کے تحت، آج عمران خان نے صوبہ پنجاب کے ضلع لاہور کے شہر رائیونڈ میں پرائم منسٹر افورڈیبل ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کر دیا ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے ہاؤسنگ ویژن کے تحت، آج عمران خان نے صوبہ پنجاب کے ضلع لاہور کے شہر رائیونڈ میں پرائم منسٹر افورڈیبل ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کر دیا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اس منصوبے کے تحت مختلف شہروں میں 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہیں، جہاں پر یہ کالونیاں بنائی جائینگی، جہاں ایک عام آدمی بھی آسانی سے اپنا گھر خرید سکے گا۔
اس منصوبے کے تحت، پہلے مرحلے میں پنجاب میں 26 تحصیلوں میں 32 مقامات پر 10120 گھر بنائے جائینگے۔
جبکہ اس کے ساتھ ہی 10 اور مقامات رائے ونڈ، چونیاں، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، خانیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں پرائم منسٹر افورڈ ایبل پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا ہیں۔
آپ کو بتاتے چلے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت تمام صوبوں میں رہائشی کالونیاں بنائی جارہی ہیں تاکہ ایک غریب آدمی کو بھی با آسانی گھر اپنا مل سکے۔
اس تناظر میں، وزیراعظم عمران خان اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب میں مخلتف ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کر چکے ہیں۔
یہ پروگرام پاکستان کے بڑے نجی بنکوں کی مدد سے چلایا جارہا ہیں تاکہ غریب عوام کو اس کا اپنا گھر مل سکے اور وہ بھی آسان اور مناسب اقساط پر۔