پوری دنیا میں لاکھوں جانور اس دنیا سے چلے جاتے ہیں لیکن دنیا میں کبھی بھی ایسے ہی پڑی ہوئی ان کی لاشیں نظر نہیں آتیں جو طبی موت مرتے ہیں۔ آج سے کئی سال قبل حضرت امام جعفر صادق نے اس کے متعلق ایک حیرت انگیز انکشاف کر دیا تھا۔آپ نے فرمایا تھا کہ یہ مردہ اجسام تمہیں اس لئے نظر نہیں آتے کیونکہ ان سب کو اپنا اس دنیا سے جانے کا علم اللہ کی طرف سے پہلے ہی ہو جاتا ہے، وہ اس مقررہ وقت سے پہلے پہلےپہاڑوں کی غاروں، درختوں کے کھوکھلے تنوں، زمین کے سراخوں کے گہرے گڑھوں میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں اور وہیں یہ دنیا سے چلے جاتے ہیں۔
یہ اللہ کا ایسا نظام ہے جس کی وجہ سے آج انسان سکون اور چین کی سانس لے رہا ہے۔ ورنہ ایک اندازے کے مطابق پرندوں کی تعداد دنیا میں 700 عرب ہے اور اگر یہ پرندے سرے عام پڑے رہتے تو زمین پر قدم رکھنے کی جگہ نہ ملتی۔ ہر طرف ان کے جسم پھیلے ہوتے جو گندگی اور بے شمار بیماریوں کا سبب بنتے۔ یہ نظام بھی اللہ کی قدرتوں میں سے ایک ہے اور ہمارے لئے نعمت ہے۔
لہٰذا اس لئے ارشاد ہوتا ہے :”تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔”