مصر کی تاریخ ثقافت، تہذیب و تمدن ہزاروں سال پرانی ہے۔ یہ ملک بہت سے انوکھے حقائق کا مالک ہے۔
قدیم مصر کے لوگوں کے کم و بیش 1400 دیوی دیوتا تھے جن کی وہ پوجا کیا کرتے تھے۔ جن میں سب سے بڑا دیوتا را تھا جس کو سورج دیوتا بھی کہتے تھے۔
مصر کو دنیا کی سب سے بڑی عر ب آبادی والا ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سہاراصحرا ا زمانہ قدیم میں بہت بڑی چراہ گاہ ہوتی تھی۔ جس میں نہروں کا پانی بھی گزرتا تھا لیکن تقریباً 8000 قبل از مسیح میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے یہ خشک ہو گیا اور آج یہ دنیا کا سب سے بڑا گرم ترین صحرا ہے۔ جس کا رقبہ 36 لاکھ 30 ہزار مربع میل ہے۔
تمام اقسام کے صحراؤں میں سے دنیا کا سب سے بڑا صحرا انٹارٹیکا کو کہا جاتا ہے۔ اس کا مکمل نام عرب ریپبلک آف ایجیپٹ ہے۔ اور مصر کی 90 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ جبکہ 9 فیصد کوپٹک اور صرف 1 فیصد عیسائی آباد ہیں۔