مکلی کا قبرستان ایشیاء کا سب سے بڑا اور قدیم قبرستان ہے۔ یہ قبرستان سندھ کے شہر ٹھٹا میں واقع ہے۔ یہ قبرستان مائی مکلی سے منسوب ہے۔ جو اپنے زمانے کی نہایت دین دار خاتون تھیں۔
1981 میں یو نیسکو نے مکلی کو عالمی ثقافتی ورسہ قرار دے دیا تھا۔ اس قبرستان میں تقریباً 5 لاکھ سے 10 لاکھ تک قبریں موجود ہیں، جو 600 سال یا اس سے بھی زیادہ پرانی ہیں۔ اور یہ 12 مربہ کے وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔ محقق، شہید، شہنشاہ، فقیر، صوفیائی کرام، اور تمام قوموں کے لوگ یہاں مدفون ہیں۔
نمایاں قبروں میں سے کچھ کے نام: جام نظام الدّین دوئم، جنہوں نے سندہ میں دوسو سال تک حکومت کی۔