ایک شخص رینڈی گارڈنر نے مسلسل 11 دن نہ سو کر ورلڈریکارڈ قائم کیا لیکن اس کے بعد اس قسم کے تجربات کو قانونی طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا۔
دن بھر کی تھکاوٹ کے بعد رات کے وقت مناسب نیند لینا انسان کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ رینڈی گارڈنر نے مسلسل 11 دن 25 منٹ تک جاگنے کا ریکارڈ قائم کیا اور اس نے یہ تجربہ ایک سائنسی تحقیق کے لئے کیا تھا، کیونکہ تب سائنس دان اس بات کا جواب تلاش کر رہے تھے کہ کوئی بھی انسان بغیر سوئے کتنے دن تک رہ سکتا ہے۔
رینڈی گارڈنر کے اس تجربے نے اس کی آدھی ذہنیت کو ضایع کر کے رکھ دیا ۔ 1963 کی ایک صبح کو اس تجربے کا آغاز کیا گیا۔ پہلے دن اس کو اتنا محسوس نہیں ہوا اور دوسرا دن بھی دوستوں کے ساتھ اسی طرح گزر گیا،لیکن تیسرے دن اس کے دوست کو احساس ہوا کہ وہ شاید اس تجربے پر پورا نہ اتر سکے۔ رینڈی کو قہہ محسوس ہونے لگی اور ایک دن اور گزرا تو وہ چیخنے چلانے لگ پڑا اور اپنے دوستوں کے ساتھ بات بات پر الجھنے لگتا۔