ڈاکٹر شرافت علی ریڈ بل ڈرنک کے بارے میں بتاتے ہیں کہ اگر اس ڈرنک کی نیچر کو دیکھا جائے تو یہ زہر سے آگے بھی اگر کوئی زہریلی چیز ہو تو اس کو اس سے ملانا چاہئے۔
ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ یہ نہ تو صرف ہماری صحت کو بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے جذبات و احساسات کو ابھارتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ مصنوعی ڈرنکس لینے سے گریز کرنا چاہئے بلکہ وہ مشروبات پینے چاہئیں جو ہمارے رب نے ہمارے لئے پیدا کیے ہیں۔
یہ فریش پھلوں کا رس ہی انرجی دینے کا بہترین سبب ہے اس کے علاوہ دنیا میں کوئی اور جوس یا ڈرنک طاقت بخشنے کا سبب نہیں ہو سکتی۔ بہترین اور صحت بخش کیلا اتنا فائدہ مندہے کہ اس کو 1 سال کے بچے سے لے کر 100 سال کے شخص کو بھی کھلا دیا جائے تو بھی یہ بہترین طاقت دیتا ہے۔ اس کو شیک کی صورت میں بھی پیا جاسکتا ہے۔