حالیہ پاکستان میں آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں ہونے والے الیکشن کو لے کر سیاسی جماعتوں اور عوام میں کافی گرما گرمی پائی گئی۔
حالیہ پاکستان میں آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں ہونے والے الیکشن کو لے کر سیاسی جماعتوں اور عوام میں کافی گرما گرمی پائی گئی۔
اسی تناظر میں، مسلم لیگ نواز کے اہم کارکن اور رکن اسمبلی عطا تاڑر نے بھی ایک ٹاک شو میں جوش خطابت میں کہا کہ اگر مسلم لیگ نواز الیکشن ہار گئی تو ان کا نام تبدیل کر دیں۔
اور اب صورت حال یہ ہے کہ مسلم لیگ نواز ناصرف سیالکوٹ بلکہ کشمیر میں بھی الیکشن ہار چکی ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر، پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور ان کے کارکن اب عطا تاڑر کے پیچھے پڑ گئے ہیں کہ وہ اب اپنا نام تبدیل کریں۔
اسی پر بات کرتے ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے اہم کارکن عثمان داڑ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عطا تاڑر کی تصویر شئیر کی اور سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کس نام سے پکاروں، کیا نام ہے تمہارا؟
انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کا دیہاڑی دار شعبدہ باز اپنا ہی دیا ہوا چیلنج ہار چکا ہے۔ انہوں نے مزید عوام سے پوچھا کہ عطا تاڑر کی سیاسی بصیرت کے مطابق ان کا نیا نام کیا ہونا چاہئے؟