لاہور، نیوزڈیسک: صحت ہزار نعمت ہے لیکن اگر یہ خراب ہو جائے تو انسان کو بیماریاں گھیر لیتی ہے ۔آج کل ہاٹ اٹیک کی بڑی وجہ شریانوں کا تنگ یا بند ہونا ہے۔اگر آپ اس کیوجہ سے پریشان ہیں اور ادویات سے بچنا چاہتے ہیں تو پانچ اشیاء ایسی ہے جن کے استعمال سے آپ اپنی بند یا تنگ شریانیں کھول سکتے ہیں۔
لہسن: لہسن سے انسان کا خون پتلا ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس میں موجود ’’ایلی سین ‘‘کی وجہ سے خون کی شریانوں کو تقویت ملنے کے ساتھ ساتھ وہ کھلتی ہیں۔ سولومن : مچھلی صحت کیلئے بہت مفید ہے اور اسکے تیل کی بھی بہت افادیت ہے لیکن مچھلیوں میں سب سے مفید سولومن سمجھی جاتی ہے اس میں موجود فیٹی کمپاؤنڈز کی وجہ سے خون کی شریانیں ٹھیک رہتی ہیں۔اس اومیگا فیٹی ایسڈ تھری کی وجہ سے خون کی سوزش میں کمی آتی ہے اور لوتھڑے نہیں بنتے اور شریانیں بھی ٹھیک رہتی ہیں۔
انار: اناد ایک لذیز اور انتہائی ذائقے والا پھل ہے،اس میں اتنی طاقت موجود ہے جس سے خون کی شریانیں کھلتیں ہیں اور صحت مند رہتی ہے۔