لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) گریٹر اقبال پارک واقعے کے مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے کے مرکزی ملزم ریمبو نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ میں اور عائشہ گریٹر اقبال پارک گئے جہاں لوگوں نے برا سلوک کیا، بہت مشکل سے میں نے عائشہ کو پارک سے گھر پہنچایا تھا،
مجھے بھی نامزد کردیا گیا۔ملزم ریمبو نے دوران تفتیش بتایا کہ عائشہ کو گریٹر اقبال پارک لے جانے کا فیصلہ میرا نہیں تھا، عائشہ نے جس کے ساتھ پارک جانا تھا اس کے بھائی کی موت ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ریمبو سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار ملزمان میں عامر سہیل عرف ریمبو، ظفر، محسن علی، حسنین، منصب علی، صدام علی، بلال اور آصف عظیم شامل ہیں۔