اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے تھانے میں نئی درخواست جمع کروادی۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم کو قتل کرنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگی ، ٹک ٹاکر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریٹر پارک واقعہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی کاروائی کیلئے عائشہ نے تھانے میں نئی درخواست جمع کروا دی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مینار پاکستان گریٹر پارک واقعہ کیس میں اہم پیشرفت، عائشہ اکرم اور ریمبو کی آڈیو کالز لیک ہو ئی تھیں ۔دونو ں ٹک ٹاکرز ملزمان سے پیسے بٹورنے کے منصوبے بنا رہے ہیں ، ایک کال میں ریمبو کا کہنا تھا کہ ملزمان غریب وہ زیادہ پیسے نہیں دے پائیں گے جبکہ ایک کال پر ریمبو کہتا تم جہاں بھی جاتی ہو میرے پاس وہاں کی ویڈیوز پڑیں ہیں وہ سب لیک کر دوں گا ۔
عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ میں تمہاری بیوی نہیں جو تم مجھ پر پابندیاں لگائو ۔ریمبو کا کہنا تھا کہ تمہاری وجہ سے میری زندگی برباد ہو گئی میں تمہیں برباد کر دوں گا ۔ تمہاری ایک ویڈو اور تصویر میرے پاس ابھی پڑی ہے ۔ ایک کال میں ریمبو کا کہنا تھا کہ ’’نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاںگے‘‘ ۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ داتا دربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے، میں ویڈیوز کو واٹس ایپ کر دوں گا ۔