اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان
خان نے کہا ہے کہ میں بھی سچا عاشق رسول ؐ ہوں، اسی لئے تو اس معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان
خان نے کہا ہے کہ میں بھی سچا عاشق رسول ؐ ہوں، اسی لئے تو اس معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت دی کہ یورپین ممالک میں پاکستان کی ایکسپورٹ 10 ارب ڈالر ہے، ایسا مطالبہ ماننے سے یورپین ممالک کی مارکیٹ پاکستان کیلئے بند ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نے علماء و مشائخ سے کہا کہ میں بھی سچا عاشق رسول ؐ ہوں، میں نے اس معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عالمی سطح پر ناموس رسالت پر اٹھائی گئی آواز کے حوالے دئیے اور کہا کہ ہم نے رحمت للعالمین ؐ اتھارٹی بھی بنائی۔
اطلاعات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے علما و مشائخ پر باور کروایا کہ میں اس تنظیم کے معاملے کے پرامن حل کا خواہشمند ہوں۔ اْن کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص خراب ہورہا ہے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کر رہا اور اس تمام صورتحال کا فائدہ مخالفین کو پہنچ رہا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے علماء کی ایک تجویز پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں غلط روایت نہیں ڈالوں گا۔وزیراعظم نے دوران گفتگو فرانس کے سفیر کو نکالنے کے مطالبے سے متعلق اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا ہمارے لیے نقصان کا باعث ہوگا۔
نجی ٹی وی نے بتایاکہ عمران خان نے کہا کہ یورپین ممالک میں پاکستان کی ایکسپورٹ 10 ارب ڈالر ہے، ایسا مطالبہ ماننے سے یورپین ممالک کی مارکیٹ پاکستان کے لیے بند ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کالعدم تنظیم کا یہ مطالبہ ماننے سے صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہوجائیں گے اور ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، ملک ایسی کسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب تاذہ ترین حالات کے مطابق، حکومت اور تحریک میں معاہدہ طہ پا گیا ہے جس سے ابھی راستے بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔