کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیان دیا کہ عمران خان کے لیے سب سے آئیڈیل کام کرکٹ ٹیم چلانا ہی ہے۔ ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو کرکٹ بورڈ میں رکھیں گے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مشکل میں آتی ہے تودوسروں کومددکے لیے پکارتی ہے،ہربات کی ذمہ داری ہم پرڈال دی جاتی ہے۔
وفاق بھی ہمارے حوالےکردیں۔ ہم بیک ڈور سے نہیں آئیں گے ہمیں عوام پوری ذمہ داری دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور544 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں10991 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 213 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.9 فیصد ہے۔
دوسری طرف پاکستان کی ٹیم راجہ رمیز کی سربراہی میں جھنڈے گھاڑتی جارہی ہے۔ ماہرین کے مطابق، پیپلز کو پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر فتح ہضم نہیں ہو رہی ہیں۔