اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیئے جائیں گے۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دے دیئے جائیں گے۔
جبکہ ان کا دعوٰی ہے کہ ایسی سہولت امریکہ میں بھی موجود نہیں ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نوکریوں میں 50 فیصد کوٹہ نوجوانوں کیلئے مختص کیا گیا ہے اور شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جدو جہد جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب حکومت کے تعاون سے 2 ملین گیلن پانی راول ڈیم سے لیا ہے اور شہر میں 100 نئے ٹیوب ویل لگ رہے ہیں، جبکہ اسلام آباد کے لیے 100 ایم جی ڈی پانی کا منصوبہ 6 ماہ میں شروع ہو جائے گا۔
عمر نے بتایا کہ یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی حکومت کا بڑاکارنامہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں 4 نئے کالجز بن رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ہماری حکومت میں کرپشن نہیں ہو رہی جبکہ این اے 53 میں 200 بیڈ کا ہسپتال بن رہا ہے۔