شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں سیمی فائنل میں دونوں گروپس کی چار ٹیمیں پہنچیں گی۔ اس طرح جو ٹیمیں اوپر آئی گی ان کا مقابلہ اس طرح ہوگا کہ جس میں گروپ اے کی پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کا مقابلہ گروپ بی کے دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہو گا۔ اسی طرح گروپ بی کی پہلی نمبر پر آنے والی ٹیم کا مقابلہ گروپ اے کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہو گا، گروپ بی میں پہلے نمبر پر ہونے کی وجہ سے پاکستان گیارہ نومبر کو دبئی میں سیمی فائنل کھیلے گا اور اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہونے کا امکان ہے
جبکہ دوسری طرف پاکستان کی ٹیم اس وقت سب سے فیورٹ میں جا رہی ہے لیکن ماہرین کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم بہت ناقابل اعتبار ہے اگر انہوں نے اس موقع پر کوئی بھی غلطی کی تو معاملہ خراب ہو جائے گا اور ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی۔