لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) حکومت کے بارے میں دائر فارنگ فنڈنگ کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر فارن فنڈنگ کیس کو دائر ہوئے آج 7 سال مکمل ہوگئے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، دائر کنندہ اکبر ایس بابر نے فارن فنڈنگ کیس کے زیر التوا ہونے کے 7 سال مکمل ہونے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سات سال سے مقدس گائے یعنی حکومت کو بچانے کی کوشش میں ملکی معیشت ختم ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عدل و انصاف کے تقاضے پورے ہوتے، تو آج ملک میں بہتر قیادت اقتدار میں ہوتی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا۔