اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) رواں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شمولیت میں جاتے ہوئے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ہوتا ہے، جب میدان میں چلتا ہے تو ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہے ۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) رواں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شمولیت میں جاتے ہوئے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ہوتا ہے، جب میدان میں چلتا ہے تو ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہے ۔
اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہائوس پہنچے، تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خان صاحب نے کہا کہ جو کھلاڑی ہوتا ہے، جب وہ میدان میں چلتا ہے تو ہر چیز کے لیے تیار رہتا ہے۔
ایک صحافی سے سوال پوچھا کہ وزیرِ اعظم صاحب آپ اتنی ملاقاتیں کر رہے ہیں، کوئی پریشانی تو نہیں؟
تو اس پر وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی صحافی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس سے الٹا سوال کر لیا کہ کون ملاقاتیں کر رہا ہے؟۔
تاہم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے رہے ہیں۔ جو کہ ان کا بنیادی حق کیونکہ وہ اربوں روپے پاکستان کو دے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سمندر پار پاکستانیوں نے اس سال 30 ارب ڈالرز بھیجے ہیں۔