لاہور ( اعتماد نیوز ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مستقبل پر ایک دفع پھر سوالیہ نشان۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سخت شرائط نے سب کو پریشان کر کے رکھ دیا۔
لاہور ( اعتماد نیوز ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مستقبل پر ایک دفع پھر سوالیہ نشان۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سخت شرائط نے سب کو پریشان کر کے رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کو کڑی شرائط بھیج دی، جس پر نواز لیگ سر پکڑ بیٹھ گئی اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کیلئے رابطے شروع کر دئے۔
ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے نواز لیگ کے قائد نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ اب مزید دوغلی پالیسی نہیں چلے گی اب اسے بدلنا ہوگا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اب آر یا پار آپ نہیں ہم کریں گے ۔
مولانا نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز کے اراکین اسمبلی کو مارچ کے اختتام سے قبل اسمبلیوں سے مستعفی ہونا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ملک میں ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو حصہ نہیں لینا چاہیے۔
اس پر مزید تفصیلات حاصل کرتے ہوئے پتہ چلا کہ مولانا فضل الرحمن کی شرائط پر پی ڈی ایم کی چھوٹی جماعتوں نے مکمل حمایت کی ہے۔
بات یہی پر مکمل نہیں، مولانا نے اپنی شرائط پر نواز لیگ سے 6 دسمبر تک جواب مانگ لیا ہے۔
جبکہ مولانا کی کڑی شرائط پر نواز لیگ کے سینئر رہنمائوں نے موقف اختیار کیا کہ اگر بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو نواز لیگ کا پنجاب چیپٹر ختم ہو جائیگا۔
اور اس طرح پنجاب میں صرف تحریک انصاف کے ہی لوگ بلدیاتی اداروں میں بیٹھے ہوں گے اس لئے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا جا سکتا۔