تامل ناڈہ (اعتماد نیوز ڈیسک) گزشتہ روز بھارت کے چیف اف ڈیفنس کے ساتھ آنے والے واقعہ میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تامل ناڈہ (اعتماد نیوز ڈیسک) گزشتہ روز بھارت کے چیف اف ڈیفنس کے ساتھ آنے والے واقعہ میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ہیلی کاپٹر کے ساتھ ہونے والے واقعے کے ایک عینی شاہد شیو کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوم نے بھارتی جنرل بپن راوت کو جائے وقوعہ پر زندہ دیکھا۔
شیو کمار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی سے ملنے جارہا تھا کہ اسی دوران ہیلی کاپٹر آ گرا ہوا۔ شیو کمار کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کو آگ میں لپٹے گرتے دیکھا۔
شیو کمار نے خبررساں ادارے کو آگاہ کہ متعدد گرنے والے لوگوں کے ساتھ ایک آدمی زندہ تھا اور اس نے ان سے پانی مانگا تھا۔
شیو کمار نے کہا کہ جس آدمی سے اس نے بات کی تھی وہ جنرل بپن راوت تھا۔ اس نے مزید کہا کہ اس حادثے کے بعد وہ ساری رات سو نہیں سکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی جسد خاکی کو ملٹری جہاز سے نئی دہلی لائی جائیں گی۔ بھارت کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی زندگی کا یہ دوسرا ہیلی کاپٹر حادثہ تھا جو ان کو اس دنیا سے پی لے گیا۔
آپ کو بتاتے چلےنکہ 6 سال قبل 2015 میں بھی بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں بامشکل بچ گئے تھے، وہ اس وقت لیفٹیننٹ جنرل تھے۔