لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) گزشتہ روز لاہور کالج وومن یونیورسٹی میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کو سالانہ کنووکیشن میں بطور مہمان خصوسی بلاوایا گیا تھا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) گزشتہ روز لاہور کالج وومن یونیورسٹی میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کو سالانہ کنووکیشن میں بطور مہمان خصوسی بلاوایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق، پولیٹکل سائنس پی ایچ ڈی کی طلبہ نے ڈاکٹر شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا، جس پر ڈاکٹر شہباز گل کو شرمندی کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی تناظر میں، ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ جو خاتون ان سے ڈگری لینے نہیں آئی، وہ دراصل خواجہ سعد رفیق کی قریبی رشتہ دار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک چینل کی طرف سے یہ خبر مڑوڑ تڑوڑ کر نا مکمل چلائی گئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نواز لیگ کا میڈیا سیل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کو کھل کر بتانا چاہئے کہ اس عورت کا ان کی جماعت سے تعلق ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھٹیا سیاست میں طالب علموں کا شامل کرنا افسوس ناک عمل ہے۔