لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) حالیہ پہلے مرحلے میں صوبہ خیبر پختنوںخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مولانا فضل الرحمان کی جماعت جی یو ائی – ایف نے واضح کامیابی حاصل کی۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) حالیہ پہلے مرحلے میں صوبہ خیبر پختنوںخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مولانا فضل الرحمان کی جماعت جی یو ائی – ایف نے واضح کامیابی حاصل کی۔
اسی پر بات کرتے ہوئے، مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنان کے لئے اہم پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے لکھا کہ خیبرپختونخواہ کےغیورعوام، جماعتی ورکرز، عہدیداران اور تمام امیدواران کو بہت مبارک ھو۔
مولانا نے کہا کہ عوام کی شب و روز محنت اورھمت نے ان ناجائز حکمرانوں کے قلعہ کی دیوار گرادی ھے۔ اور اب انشاءاللہ عوام کی یہ محنت سے اس ناجائز حکمرانی کے قلعے کی آخری اینٹ نکلنے اور اس ملک کو واپس ایک اسلامی اورجمھوری ملک بنانے تک جاری رھے گی۔
دوسری طرف آپ کو بتاتے چلے کہ مسلم لیگ نواز کے اہم رکن اور صوبہ پنجاب کے سابقہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ان بھی مولانا فضل الرحمان کی اس کارکردگی پر مبارک باد پیش کی۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان کا تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ میں ہونے الی بلدیاتی انتخابات میں ناکامی پر کہنا تھا کہ جماعت کی طرف سے غلطیاں ہوئی، جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑہ۔