لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان موجودہ حکومت بلخصوص عمران خان پر تنقید کرنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔
اسی تناظر میں، انہوں نے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ جس ملک میں رکشوں پر ایف 16، بسوں پر فلائنگ کوچ لکھا جا سکتا ہے۔ وہاں کپتان کے ساتھ ایماندار لکھنے پر کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہئے۔