اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) عالمی بنک سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی مگر خبر کے ساتھ ساتھ فکر بھی آگئی۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) عالمی بنک سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی مگر خبر کے ساتھ ساتھ فکر بھی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق، ورلڈ بنک نے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز پاکستان کو بطور قرض دینے کی منظوری دیدی۔ جبکہ اطلاعات کے مطابق، ملنے والی قرضے کی رقم انرجی کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ایک معاہدہ پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان طے پایا ہے۔ جس پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین نے دستخط کئے ہے۔ جبکہ ورلڈ بنک کی طرف سے ان کے آپریشنز منیجر انجم احمد نے معاہدے پر دستخط کئے۔
جبکہ بجلی سپلائی کرنے والہ کمپنیاں حیسکو، میپکو اور پیسکو کے نمائندوں نے بھی معاہدوں پر دستخط کئے۔ اس منصوبے کے تحت بجلی بنانے والی کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
دوسری طرف، واپڈا کی طرف سے رواں ماہ آنے والے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہے۔ حکومت کی طرف سے سابقہ پہلے ادا شدہ بلوں پر فیلو ایجسٹمنٹ کے نام سے مزید ٹیکس عائد کر کے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔