اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی اہم رکن حنا پرویز بٹ نے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شٹ اپ کال دے دی۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کی اہم رکن حنا پرویز بٹ نے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شٹ اپ کال دے دی۔
تفصیلات کے مطابق، حنا پرویز بٹ، جو کہ مسلم لیگ نواز کی ایم پی اے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کس حیثیت سے کہہ رہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا شیخ رشید اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان ہیں؟ جبکہ مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب بہتر ہے آپ اپنا منہ بند رکھیں اور اداروں کو متنازع بنانا بند کریں۔ آپ خود ساختہ ترجمان بننا بند کریں۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے بھی حنا پرویز بٹ بتا چکی ہے کہ انہوں نے حکومتی وعدے کے مطابق عوام کو دن میں تین بار بھی گیس میسر نا کرنے پر اور صوبہ بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروا دی ہے۔